ن لیگی ارکان نے منحرف رکن مولانا غیاث الدین کو ایوان سے باہر نکال دیا


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے منحرف رکن مولانا غیاث الدین کو صوبائی اسمبلی سے باہر نکال دیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف وہب خلیل طاہر سندھو نے مولانا غیاث الدین کو ایوان میں بیٹھنے سے منع کیا۔ لیگی ارکان اسمبلی کے غصے کو دیکھتے ہوئے مولانا غیاث الدین ایوان سے باہر چلے گئے۔

ن لیگی رکن پیر اشرف رسول کی منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی سے بھی  تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد انہیں بھی اپوزیشن روم میں جانے سے روک دیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق فیصل نیازی نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے تصدیق کی ہے کہ فیصل نیازی مستعفی ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ن لیگی اراکین نے منحر رہنما جلیل احمد شرقپوری کی جانب سے پارٹی قیادت کے مؤقف سے اختلاف کی بنا پر پنجاب اسملبی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔

مزید پڑھیں: ن لیگی ارکان جلدی استعفے دیں تا کہ ہم ان سیٹوں پر الیکشن کروائیں، شہباز گل

میاں جلیل شرقپوری نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا ہے کہ میں پارٹی قیادت کے پاس ٹکٹ مانگنے نہیں گیا تھا، مجھے پارٹی نے خود آکر ٹکٹ دیا تھا۔

رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے تین دن قبل پارٹی کی جانب سے ملنے والے شوکاز نوٹس کے جواب میں کہا تھا کہ پارٹی کی جانب سے دیا جانے والا شو کاز نوٹس سیاسی پارٹی آرڈر 2002 کے خلاف ہے۔

انہوں نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا تھا کہ شوکازنوٹس میں مجھ پرکوئی الزام نہیں لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی شوکاز نوٹس میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے کہ میں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔


متعلقہ خبریں