اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی پر تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمیں کسی تحریک سے کوئی خوف نہیں ہے۔
پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں چھپا ہے، مریم نواز
ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان سید ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تحریک دراصل ابو بچاؤ مہم ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے خلاف کیسز ہم نے نہیں بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے آپس میں اختلافات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیپرا نے تجویز دی ہے لیکن حکومت نے ابھی تک بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا ہے۔
میزبان سید ثمر عباس کے استفسار پرفرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں ترقیاتی کاموں سے وہاں کے لوگوں کو فائدہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے بیرونی قرضہ 30 ہزار ارب تک پہنچایا ہے۔
استعفے دینا آسان کام نہیں،حکومت بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی: شبلی فراز
پروگرام پاکستان ٹو نائٹ میں شریک مہمان اور پی پی کے رہنما چودھری منظور نے کہا کہ ہم نے پانچ سال میں چھ ہزار ارب کا قرضہ لیا جب کہ موجودہ حکومت نے دو سال میں 13 ہزار ارب روپے کا قرضہ لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں حکومت مکمل طور پر بے نقاب ہوگئی ہے اوراس نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت بجلی اور گیس کے بے تحاشہ بل آرہے ہیں۔
پی پی رہنما چودھری منظور کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ بنڈل آئی لینڈ سے متعلق آرڈی ننس واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبرکو کراچی میں جلسہ منعقد ہوگا۔
پروگرام میں شریک مہمان اور ن لیگ کے سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ہمارے کہنے پر انٹرویو نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی رائے ہے کہ بشیر میمن اچھے افسر تھے۔
بشیر میمن کے انکشافات پر وکلا سے مشورہ کر کے عدالت جاؤں گا، خواجہ آصف
ن لیگ کے سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ دو سال میں سب نے دیکھ لیا ہے کہ حکومت کوئی بہتری نہیں لا سکی ہے۔