وزیراعظم کی شعبہ تعمیرات کے فروغ پر بھر پور توجہ دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی زیرصدارت

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو تعمیرات کے شعبے کے فروغ پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے ہاوَسنگ اینڈ کنسٹرکشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے کنسٹرکشن کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ کسی مرحلے پر بھی یہ کوششیں تاخیر کا شکار نہ ہوں۔

وزارت ہاوَسنگ کے حکام نے وزیراعظم کو وفاقی حکومت کے اداروں کے تعطل کا شکار منصوبوں پر بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاوَسنگ اتھارٹی کے 10 منصوبے کئی سالوں سے تعطل کا شکار تھے۔ تعطل کے شکار منصوبوں پر دوبارہ کام کا اجرا کردیا گیا ہے، جس کے تحت 38667 یونٹس تعمیر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم: تعمیراتی شعبہ،13رکنی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان منصوبوں کا تخمینہ 120.21 ارب روپے ہے۔ جاری منصوبوں کے نتیجےمیں 26625 یونٹس تعمیر ہوں گے۔ منصوبوں کی مالیت 213.4 ارب روپے ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سال 2020 کے آئندہ جاری ہونے والے منصوبوں کے نتیجے میں 25017 یونٹس تعمیر ہوں گے۔ منصوبوں کی مالیت کا تخمینہ 112.03 ارب روپے ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کو بتایا گیا کہ سال 2021 کے منصوبوں میں 39955 یونٹس تعمیر ہوں گے، جن کی مالیت 184 ارب ہے۔


متعلقہ خبریں