کراچی: شیرشاہ، نجی کمپنی کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

راولپنڈی: ڈائپرز بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ 6 گھنٹے بعد بھی بے قابو

کراچی: شہر قائد کے علاقے شیر شاہ میں واقع نجی کمپنی کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ آگ پر قابو پانے میں آٹھ گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔

ہم نیوز کے مطابق چیف فائر آفیسر مبین احمد کا کہنا ہے کہ اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں ایک اسنارکل، آٹھ فائر ٹینڈرز اور دس گاڑیوں نے حصہ لیا۔

کراچی: شیر شاہ گلبائی، گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی

اس ضمن میں فائر آفیسر نے آتشزدگی کے متعلق بتایا تھا کہ دو پہر دو بجکر 16 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع دی گئی تھی جب کہ اس سے قبل فیکٹری والے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے تھے۔

فائر آفیسر کے مطابق جب آگ بے قابو ہو گئی تو اس وقت فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ابتدائی طور پر آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا۔

کراچی: کپڑے کے گوداموں میں آتشزدگی

ہم نیوز کے مطابق جائے وقوع پر موجود فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ متاثرہ ایریا تقریباً پانچ ہزارگز کا معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ گودام کے تمام فلور آگ کی لپیٹ میں نہیں ہیں۔

کراچی: کیماڑی آئل ٹرمینل آتشزدگی میں جھلسنے والے دو افراد جاں بحق

فائر آفیسر کے تمام آگ لگنے کی وجہ سے بلڈنگ میں کریک پڑچکے ہیں۔ انہوں ںے بتایا کہ گودام میں جلنے والے میٹریل میں پلاسٹک، کپڑا اور لکڑی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں