پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد6ہزار523 ہوگئی


اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد6ہزار523ہوگئی ہے اور3 لاکھ15ہزار727 متاثر ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے467نئےکیسز اور6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ پاکستان میں کوروناسےصحت یاب افرادکی تعداد3لاکھ616ہوگئی اور8ہزار588 مریض زیرعلاج ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 16 ہزار845ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ33، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 593، خیبرپختونخوا میں38 ہزار 105، بلوچستان میں 15 ہزار420، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 857 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 874 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 243 اور سندھ میں 2 ہزار 523 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 262، اسلام آباد میں 184، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 76 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز، رواں ماہ 9 شادی ہال سیل

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں