خیبر پختونخوا کرکٹ ٹیم کے کوچ عبدالرزاق نے کوچنگ کو نیا تجربہ قرار دیا


پشاور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور خیبر پختونخوا کرکٹ ٹیم کے کوچ عبدالرزاق نے کوچنگ  کو نیا تجربہ قرار دے دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ  کھلاڑی، کوچ یا سلیکٹر ہر صورت میں دباو تو ہوتا ہے اور جب توقعات بڑھ جائیں تو مزید پریشر بڑھ جاتا ہے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شامل تمام کوچز کا مقصد پاکستان کے لیے اچھے کھلاڑی  سامنے لانا ہے۔

جسپریت بمرا میرے سامنے ’بے بی‘ باؤلر ہیں، عبدالرزاق

ان کا کہنا تھا کہ جتنی کرکٹ ہم نے کھیلی ہے بطور کوچ اس تجربے کو کھلاڑیوں تک منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کسی ٹیم کی جیت کی پیشگوئی کرنا ناممکن ہے، میچ کے روز جو ٹیم اچھا کھیل پیش کرتی وہ ہی جیت حاصل کرتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں عبدالرزاق کی ٹیم خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں