جج ویڈیو کیس، ارشد ملک نے اپنی برطرفی کو چیلنج کر دیا

جج ویڈیو کیس، ارشد ملک نے اپنی برطرفی کو چیلنج کر دیا

فوٹو: فائل


لاہور: جج ویڈیو اسکینڈل میں برطرف ہونے والے جج ارشد ملک نے اپنی برطرفی کو لاہور ہائی کورٹ میں چلینج کر دیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق ارشد ملک نے اپنی درخواست میں لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے فیصلے کو چیلنچ کیا۔ انتظامی کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشات پر جج ارشد ملک کو برطرف کیا گیا تھا۔

جج ارشد ملک نے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ انتظامی کمیٹی نے حقائق کے برعکس رپورٹ تیار کی۔ میں مس کنڈیکٹ کا مرتکب نہیں ہوا اس لیے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں۔

جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا تھا۔ جس کی منظوری لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے دی تھی۔

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائی کورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں اور بعد ازاں انہیں برطرف کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں