ایم کیو ایم والے صوبہ تو کیا ایک گلی الگ نہیں کرسکتے، مصطفیٰ کمال

ظالم کی ذات اور رنگ و نسل نہیں دیکھیں گے،گریبان پکڑیں گے: مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم والے صوبہ تو کیا ایک گلی الگ نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بیانات سے پاکستان پیپلزپارٹی فائدہ اٹھاتی ہے۔

موجودہ نظام ناکام ہو گیا، اب اچھائی کی کوئی امید نہیں: مصطفیٰ کمال

ہم نیوز کے مطابق سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال کنے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ حکومت سوچ رہی ہے کہ حکومت کس طرح بچائے؟ جب کہ اپوزیشن کی سوچ ہے کہ حکومت کس طرح گرائیں؟

پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ عوام کے لیے کوئی بھی نہیں سوچ رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت کو اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنا ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کراچی کیلئے کاغذی پیکج کا اعلان کیا، مصطفیٰ کمال

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں ایک پارٹی کا گورنر 14 سال رہا مگر شہر کو کچھ نہیں ملا اور شہر قائد میں میئر نے اپنی مدت مکمل کی لیکن کچرا نہیں اٹھا۔

کوئی سندھ کارڈ اور کوئی مہاجر کارڈ کے پیچھے چھپ رہا ہے، مصطفیٰ کمال

ہم نیوز کے مطابق پی ایس پی کے سربراہ نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی وفاقی وزیر اور سینیٹر ہیں لیکن کراچی شہر کے لیے کچھ نہیں کیا ہے۔


متعلقہ خبریں