ایم کیو ایم: چار اکتوبر کو حیدرآباد مارچ کے نام سے ریلی نکالنے کا اعلان

ایم کیو ایم: چار اکتوبر کو حیدرآباد مارچ کے نام سے ریلی نکالنے کا اعلان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے چار اکتوبر کو حیدرآباد مارچ کے نام سے ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد مارچ کے ذریعے سندھ کے شہری و دیہی علاقوں کا جو حال ہے وہ دکھانا ہے۔

عامر خان نے الزام عائد کیا کہ جعلی ڈومیسائل کے ذریعے سندھ کے شہری علاقوں میں اپنے لوگوں کو نوکریاں دی گئیں۔

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام کو ناکام کرنے کی کوشش کی گئی اور اس کے لیے فنڈز فراہم نہیں کیے گئے۔

ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو شاید حکومت سے باہر آنا پڑے، عامر خان

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ سندھ کے اندر تعلیمی نظام کو تباہ کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں