ایس او پیز پر سختی سے عل درآمد کرایا جائے، پی ایم اے

کورونا: 52 ڈاکٹرز اپنی زندگی کی بازیاں ہار چکے، پی ایم اے

کراچی: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ملک میں کورونا کیسز میں ہونے والے اضافے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عل درآمد کرایا جائے۔

کراچی: ضلع وسطی کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ہم نیوز کے مطابق پی ایم اے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان اس وقت کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر سے متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔

پی ایم اے کے مطابق اس حوالے سے تعلیمی ادارے، اسپتال، شادی ہالز اورمارکیٹس زیادہ حساس سمجھے جاتے ہیں۔

کراچی: ایس اوپیز کی خلاف ورزی، برنس روڈ کے بیشتر ریسٹورنٹس سیل

ہم نیوز کے مطابق پی ایم اے نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بالعموم اور پرائمری اسکولوں کے بچوں سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا بالخصوص مشکل کام ہے۔

پی ایم اے نے والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی دیں۔

کراچی: سول لائن اور صدر کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ شہر کی مشہور زمانہ فوڈ اسٹریٹ، برنس روڈ کے بیشتر ریسٹورنٹس کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں