افغانستان: اسلامی نظریاتی کونسل کی طرز کا ادارہ تشکیل دینے کا خواہش مند

افغانستان: اسلامی نظریاتی کونسل کی طرز کا ادارہ تشکیل دینے کا خواہش مند

اسلام آباد: افغانستان بھی اسلامی نظریاتی کونسل کی طرز کا ادارہ تشکیل دینے کا خواہش مند ہے۔ یہ بات چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ہے۔

دوسری شادی اجازت نہیں عدل کے ساتھ مشروط ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر کو اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین کی افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ہو گی۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ خطے میں علمائے کرام اوردینی طبقات سے منسلک افراد کو قائدانہ مقام حاصل ہے۔

ڈاکٹرقبلہ ایاز نے کہا کہ علمائے کرام پر بڑی اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی مسئلے پر لوگوں کی رہنمائی کریں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے تین ہفتے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ بہت سی غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں۔

فواد چودھری سے ملاقات: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی غلط فہمیاں دور

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایازجب وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پہنچے تھے تو وزارت کے اعلیٰ افسران نے انہیں چاند کی رویت پر بریفنگ دی تھی۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے بریفنگ کے بعد کہا تھا کہ وفاقی وزیر فواد چودھری کو چاند کے مسئلے کو سائنسی بنیادوں پر حل کرنے کی کاوش پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا تھا کہ وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی رویت ایپ بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ فواد چودھری سے ملاقات کے بعد بہت سی غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں۔

حج پر سبسڈی جائز ہے،اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایازنے اس موقع پر کہا تھا کہ وہ رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کو سائنسی اعتبار سے چاند کی رویت کے بارے میں روشناس کرائیں گے۔


متعلقہ خبریں