بیروت: لبنان ایک مرتبہ پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، متعدد افراد زخمی

بیروت: لبنان ایک مرتبہ پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، متعدد افراد زخمی

بیروت: جنوبی لبنان کے ایک گاوَں میں ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بیروت: لبنان کے وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

ہم نیوز نے عالی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابتدائی اطلاعت کے تحت دھماکہ مبینہ طور پر حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو میں ہوا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسلحہ ڈپو میں تیکنیکی غلطی دھماکے کا سبب بنی ہے۔

اقوام متحدہ لبنان کو ہرممکن مدد فراہم  کرے گا، انتونیوگوتریس

لبنان میں ابھی گزشتہ دنوں انتہائی طاقتور نوعیت کے بم دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں بے پناہ تباہی پھیلی تھی، بھاری جانی و مالی نقصان ہوا تھا اور شہر کا بڑا حصہ اپنی شناخت کھو بیٹھا تھا۔

لبنان دھماکوں کے بعد عوام الناس شدید غم و غصے کی کیفیت میں سڑکوں پہ نکل آئے تھے۔ اس دوران ہونے والے مظاہرے اس وقت پر تشدد ہو گئے تھے جب مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔

لبنان: حکومت مخالف تحریک زور پکڑنے لگی، مظاہروں میں شدت آگئی

مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں وزیراعظم اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں