سندھ: کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ،194متاثر

کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 703کیسز رپورٹ ہوئے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 823 ہوگئی ہے

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق جب کہ 194 متاثر ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 437 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2469 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کے 141 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اس وقت صوبے میں 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جہاں ان کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 134 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کا تیسرامرحلہ شروع

دوسری جانب  پاکستان میں کورونا ویکسین’ کینسینو‘ کے کلینیکل ٹرائل کےتیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ویکسین کا پہلا اور دوسرا مرحلہ چین میں ہوا تھا اور تیسرا پاکستان میں ہورہا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ ویکسین کاٹرائل صحت کےنظام میں بہتری کےلیے بھی اہم ہے اور کوروناویکسین کا ٹرائل ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قومی ادارہ صحت اور چینی کمپنی مل کرٹرائل کررہے ہیں۔

پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے سربراہ میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا تھا کہ 8سے10ہزار رضاکاروں پر ویکسین کاٹرائل ہوگا۔ فیز تھری ٹرائل اہم ہے اس میں حتمی نتیجہ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرائل کامیاب ہونے کے3یا4ماہ بعد ویکسین مارکیٹ میں آجائے گی۔

وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کے 3 مرحلہ کا آزمائشی آغاز ہوچکا ہے۔ کورونا ویکسین چینی کمپنی نے تیارکی ہے۔ویکسین ٹرائل میں 7 ممالک کے 40ہزارافراد رضاکارانہ شریک ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آزمائشی مرحلے میں 8 سے10 ہزارپاکستانی ہوں گے۔ ٹیسٹ کے ابتدائی نتائج 4 سے 6 ماہ میں متوقع ہیں۔


متعلقہ خبریں