اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کی تجویز سے اے این پی متفق تھی، امیر حیدر ہوتی


اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ مولانا کی اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کی تجویز سے اے این پی متفق تھی۔

نوازشریف نے لندن میں ہی جینے مرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، شیخ رشید

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران حکومت ناکام ہوئی ہے لیکن اپوزیشن کی کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ کے پی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران ہم سب سے غلطیاں ہوئی ہیں۔

میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی کسی کے خلاف نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری نظام اور آزادانہ انتخابات کرانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

اے این پی کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے ایک سوال کے جواب میں خبردار کیا کہ موجودہ سیاسی اتفاق رائے سے پیچھے ہٹـنے والی پارٹی اپنا سیاسی نقصان کرے گی۔

اپوزیشن اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے پر اختلافات کا شکار رہی، اے پی سی کی اندرونی کہانی

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں امیرحیدرخان ہوتی نے دعویٰ کیا کہ میاں شہباز شریف کسی بھی صورت میں اپنے بڑے بھائی کے خلاف نہیں جائیں گے۔

پروگرام بڑی بات میں شریک مہمان اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں دعویٰ کیا کہ نوازشریف نے لندن میں ہی جینے مرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اے پی سی میں بانی ایم کیوایم کی طرح خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپوزیشن کی سیاست پر بھی جھاڑو پھیر دیا ہے۔

اے پی سی، اپوزیشن کا وزیراعظم عمران خان کے فوری استعفے کا مطالبہ

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں شریک عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خبردار کیا کہ اگر جمہوریت کو نقصان ہوا تو آئندہ 20 سال تک اس کا کوئی نام نہیں لے گا۔


متعلقہ خبریں