مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت، 4 کشمیری شہید


سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے خاتون سمیت 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور خاتون سمیت شہید ہونے والے 4 شہریوں کو سرینگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔

گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔ سوپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لے گئے عرفان احمد نامی نوجوان کو رات گئے شہید کر دیا گیا جبکہ ضلع بارہ مولا میں بھی ایک نوجوان کو سرچ آپریشن کے دوران ہی گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

ایک ہی دن میں ضلع میں دو نوجوانوں کو شہید کیے جانے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور بھارتی بربریت کے خلاف نعرے لگائے۔ قابض بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ہٹانے کی بھارتی کوشش ناکام

مقبوضہ کشمیر میں فرائض کی انجام دہی کی دوران قابض فوج کی جانب سے 3 صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔


متعلقہ خبریں