امریکہ کی ایری زونا یونیورسٹی کے خلائی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کائنات میں لاکھوں سیارے ہیرے سے بنے ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے نظام شمسی کے علاوہ دیگر نظاموں اور کہکشاؤں میں پائے جانے والے بہت سے سیارے مکمل طور پر ہیروں پر مشتمل ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ سیارے ایسے ستاروں کے گرد گھومتے ہیں جن میں آکسیجن کے مقابلے میں کاربن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
دنیا سے ملتے جلتے سیارے پر پانی کی موجودگی کا انکشاف
اس طرح ان ستاروں کے گرد گھومنے والے سیارے زیادہ درجہ حرارت، دباؤ اور کاربن کی زیادہ مقدار کے باعث ہیروں میں تبدیل ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق سورج کے گرد گھومنے والے تمام سیارے گرینائٹ پر مشتمل ہیں کیوں کہ سورج کی سطح پر کاربن کی نسبت آکسیجن کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔