پشاور: خواجہ سرا گل پانڑہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار


پشاور: پولیس نے خواجہ سرا گل پانڑہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم رفیع اللہ کو گرفتار کرلیا، دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران مرکزی ملزم رفیع اللہ نے اعتراف جرم کرلیا۔ سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور کے مطابق ملزم مقتول خواجہ سرا گل پانڑہ کا سابقہ دوست ہے۔ واردات میں اس کے دو ساتھی بھی ملوث ہیں۔

پشاور پولیس افسر کے مطابق گل پانڑہ نامی خواجہ اور دیگر خواجہ سراؤں پر 9 ستمبر کو شادی کی تقریب سے واپسی پر ائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق جبکہ ساتھی خواجہ سراء زخمی ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ: خواجہ سرا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر خواجہ سراؤں کا احتجاج

دریں اثنا خواجہ سرا گل پانڑا کے قتل کے خلاف ملک مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ مری میں خواجہ سراؤں نے احتجاج کرتے  ہوئے حکومت سے تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔

پنجاب کے شہر اوکاڑہ ، ساہیوال اور وہاڑی میں بھی خواجہ سراؤں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نےسانحہ موٹروے اور  پشاور کے خواجہ سرا گل پانڑہ کے قتل میں ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں خواجہ سرا کمیونٹی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی ٹرانسجینڈر رائیٹس کیلیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں