کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سائیٹ ایریا کی سڑکوں کو کراچی میگا پروجیکٹ کے تحت تعمیر کرنے کی ہدایت دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سائیٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ سائیٹ کی سڑکیں پہلے ہی ٹوٹی پھوٹی تھیں۔ بارشوں کے بعد ان کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں برساتی پانی کی نکاسی کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ سائیٹ کو پینتالیس ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے۔
رواں سال کراچی میں زمین بوس ہونے والی عمارتوں کی تعداد 5 ہو گئی
صنعت کاروں نے کہا کہ سائیٹ لمیٹڈ میں پانچ سو ملازمین کی ضرورت ہے لیکن وہاں ڈیڑھ ہزار لوگ بیٹھے ہیں۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سائیٹ کی تمام سڑکیں تعمیر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کراچی میگا پروجیکٹ کے تحت سڑکیں تعمیر کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔اس ضمن میں صنعت کاروں پر مشتمل ایک نگران کمیٹی منصوبہ بنا کر دے گی۔