اسلام آباد: رکن پنجاب اسمبلی کے شوہر کا ایڈیشنل سیشن جج پر تشدد


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رکن پنجاب اسمبلی کے خاوند نے ایڈیشنل سیشن جج کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق ایم پی اے کے شوہر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے پر ایڈیشنل سیشن جج نے ہوائی فائرنگ کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ دو پارٹیوں میں جھگڑا ہوا ہے اور انہیں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

گوجرانوالہ میں وکلاء کا پولیس کانسٹیبل پر تشدد، ویڈیو وائرل

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ پر جھگڑے سے قبل دونوں پارٹیوں کے درمیان کچھ فاصلے پیچھے بھی جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد پٹرول پمپ پر پہنچنے کے بعد ان میں ہاتھا پائی ہوئی اور پھر فائرنگ کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے  گوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد کچہری میں وکلاء نے پولیس کانسٹیبل کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

وزیر آباد کچہری میں پولیس کانسٹیبل اور وکیل طلعت فاروق میں جھگڑا ہوا جس پر وکلاء مشتعل ہو گئے اور انہوں  نے کانسٹیبل پر گھونسوں اور تھپڑوں کی برسات کردی۔

اس ضمن میں سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل نے بزرگ وکیل طلعت فاروق جنجوعہ سے بدتمیزی کی تھی، بار نے سمجھانے کی کوشش کی تو کانسٹیبل نے ان کے ساتھ بھی بدتمیزی کی جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

پی آئی سی حملہ کیس: گرفتار وکلاء کی درخواست ضمانت سننے والا دو رکنی بینچ ٹوٹ گیا

دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں جس کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ پولیس کانسٹیبل کی درخواست پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں