سیاسی معاملات بہتر ہونے تک پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہو سکتی، احسان مانی

Ahsan mani

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے واضح کیا ہے کہ سیاسی معاملات بہتر ہونے تک پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہو سکتی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ  پی سی بی نے گزشتہ چند سالوں کے دوران متعدد مرتبہ بی سی سی آئی سے دو طرفہ سیریز کے لیے بات کی ہے اب معاملہ بھارت کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے باہمی سیاسی معاملات حل کرے پھر کرکٹ پر بات کریں گے۔

کرکٹ کی بہتری کیلئے پاک بھارت سیریز بہت ضروری ہے، شعیب اختر

احسان مانی نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل میں جانے کا بھی نہیں کہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق دو ممالک سیریز کے لیے سیاسی معاملات بہتر ہونا ضروری ہے، سیریز کے حوالے سے اب آئی سی سی کو بی سی سی آئی سے بات کرنی چاہئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اپنی یوٹیوب ویڈیو میں قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا تھا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین دو طرفہ سیریز بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹینس اور کبڈی کے میچز کھیل سکتی ہیں تو کرکٹ کھیلنے میں کیا حرج ہے۔اگر دونوں ممالک نے کسی بھی قسم کے رابطے نہیں رکھنے تو دیگر کھیلوں کا بھی بائیکاٹ کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کرکٹ کی بات آتی ہے تو سیاست شروع کر دی جاتی ہے جو کہ کافی مایوس کن ہے۔

مزید پڑھیں: ‘شعیب اختر کی طرح تیز گیند باز بننا چاہتا ہوں’

شعیب اختر نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ٹماٹر،  پیاز اور مٹھائیاں تو کھا لیتے ہیں مگر آپس میں کرکٹ کھیلتے وقت مسئلے بنا دیئے جاتے ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ بھارت پاکستان اور پاکستان بھارت جا کر نہیں کھیل سکتا ، دونوں ٹیمیں نیوٹرل وینیو پر ایشیاء کپ کے میچز کھیل سکتی ہیں مگر دوطرفہ سیریز کھیلنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت مہمان نواز لوگ ہیں، وریندر سہواگ، سچن ٹنڈولکر اور گنگولی اس بات کا اعتراف بھی کریں گے، کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیئے۔

مزید پڑھیں: کوئی اتنا کند ذہن کپتان کیسے ہو سکتا ہے ؟شعیب اختر


متعلقہ خبریں