پنجاب حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے کا شیڈول جاری کر دیا

طلباء کو کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر کیلئے آگاہی کتابچہ جاری

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اس ضمن میں نوٹیفکیشن کے مطابق نہم سے بارہویں جماعت کی کلاسز 15 ستمبر سے کھولی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی سے آٹھویں تک کلاسز 23 ستمبر جب کہ پہلی سے پانچویں تک کلاسز 30 ستمبر سے کھولی جائیں گی۔  تمام سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اکیڈمک سیشن 2020-2021 کو نصف کر دیا گیا ہے جبکہ نصاب کا 40 فیصد حصہ تعلیمی سیشن کے دوران مکمل کیا جائے گا۔

ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے اسکول حکومت بند کردے گی، شفقت محمود

بچوں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، دونوں گروپس ایک دن سکول آئیں گے، ایک دن چھٹی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گروپ اے کے طلباء پیر، بدھ اور جمعے کو سکول آئیں گے، گروپ بی کے طلباء منگل جمعرات اور ہفتہ کے روز سکول آئیں گے۔

اس کے علاوہ پرائیوٹ اسکولز کو ایس او پیز کے مطابق اپنا شیڈول بنانے کی اجازت ہو گی۔

یاد رہے کہ 7 ستمبر کو ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی اسکول ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کرے گا تو حکومت کو حق ہو گا کہ وہ اسکول بند کردے۔

وفاقی حکومت نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی اعلان کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے کورونا کیسزمیں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں جو ہدایت نامہ بنایا گیا ہے وہ تمام صوبوں سے شیئر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں ماسک پہننا لازمی ہو گا۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کلاس روم میں بچوں کی تعداد کو کم رکھنا ہو گا۔ انہوں نے سینئر کلاسز اور جامعات کے حوالے سے امید ظاہر کی کہ وہاں بچے ایس او پیز کا خیال رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں