پاکستان اور روس کا دو طرفہ تعلقات بڑھانے کیلیے باہمی مشاورت پر اتفاق

فوٹو: فائل


ماسکو: پاکستان اور روس نے دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے لیے باہمی مشاورت پر اتفاق کیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم: روسی صدر کی وزرائے خارجہ سے ویڈیو لنک میٹنگ

ہم نیوز کے مطابق یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، کورونا کی صورتحال اور علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بات چیت میں کہا کہ پاکستان، روس کے ساتھ  دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا، شاہ محمود

انہوں نے کہا کہ پاکستان، روس کے ساتھ  دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اورمستحکم کرنا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں قیام امن سے متعلق کاوش کا بھی جائزہ لیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر مؤقف اپنایا کہ پاکستان شروع سے افغانوں کے مابین مذاکرات کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ خطے میں دیرپا قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے بین الافغان مذاکرات کا جلد انعقاد ناگزیر ہے۔

افغان مہاجرین کی واپسی امن مذاکرات کا حصہ ہونا چاہیے، وزیر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی  تناسب کو بدلنے کی مذموم کوشش کی ہے۔


متعلقہ خبریں