پشاور: محکمہ بلدیات کے دو افسران غفلت برتنے پر معطل

پشاور: محکمہ بلدیات کے دو افسران غفلت برتنے پر معطل

فائل فوٹو


پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں دو افسران کو فرائض میں غفلت برتنے اور مبینہ طور پر بے قاعدگیوں میں ملوث ہونے پر معطل کردیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا: تعلیمی ادارے حفاظتی اقدامات کے تحت کھولنے کی تیاریاں جاری

ہم نیوز کے مطابق جن افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان کا تعلق محکمہ بلدیات سے ہے۔ اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ دونوں معطل ہونے والے افسران میونسپل افسر پشاور کوہاٹ کے عہدوں پر تعینات تھے۔

محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا کے مطابق دونوں افسران عمارات کے نقشہ جات کی منظوری میں غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں مشیر برائے بلدیات کے منصب پہ فائز کامران بنگش کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے میں غفلت قطعی طور پر برداشت نہیں کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کا فارنزک سائنس ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ کے پی کے مشیر برائے بلدیات کامران بنگش نے اس ضمن میں واضح طور پر کہا ہے کہ عمارات کے نقشہ جات میں غفلت کے مرتکب پائے جانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں