امریکی صدارتی انتخابات تک کوروناویکسین تیار ہونے کا امکان نہیں،انتھونی فاؤچی

امریکی صدارتی انتخابات تک کوروناویکسین تیار ہونے کا امکان نہیں،انتھونی فاؤچی

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات تک کورونا ویکسین کے تیار ہونے کا امکان نہیں ہے۔

انتھونی فاؤچی نے کہا کہ امید ہے سال کے آخر تک ایک کورونا ویکسین محفوظ اور مؤثرثابت ہوگی۔ خیال رہے کہ امریکہ65 لاکھ14 ہزار231 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جن میں پانچ لاکھ سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

امریکی اکیڈمی آف چلڈرن ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 20اگست سے 3ستمبر تک 70ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور2ہفتوں میں بچوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں 16فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاں غربت زیادہ ہے وہاں بچوں میں کورونا کے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس: دنیا میں 9 لاکھ سے زائد اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ ایک ہزار822 افراد ہلاک اور دو کروڑ77 لاکھ33 ہزار310 متاثر ہوئے۔

امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد65لاکھ14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور ایک لاکھ94 ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مملک میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں43 لاکھ67 ہزار سے زائد افراد متاثر اور73 ہزار923 ہلاک ہو چکے ہیں۔

جرمن سائنسدانوں کے مطابق اگلے تین سال تک کورونا کہیں نہیں جا رہا ہے اور اس کی ویکسین سامنے آنے میں بھی کافی وقت درکار ہے۔  عالمی وبا سے بچاو کے لیے پابندیوں پر سختی سے عمل کروانے کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ سال 2021 کے وسط کے بعد کورونا ویکسین بننے کی کوئی امید نہیں ہے اورویکسین کے مؤثر اور محفوظ ثابت ہونے تک اس کی منظوری نہیں دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں