چین:کورونا کے خاتمے پر خصوصی تقریب، فرنٹ لائن ورکرز کیلئے اعزازات کا اعلان


بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کے خاتمے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی وبا سے لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے اعزازات کا اعلان کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خصوصی تقریب میں چینی صدر شی جنگ پنگ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر چینی صدر کا کہنا تھا کہ لوگوں کے تحفظ کے لیے ہم اپنے تمام وسائل برؤکار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وبا کے خلاف پوری طرح کامیابی کے لیے مستقل کوششوں کی ضرورت ہے۔

چینی سائنسدانوں کا کورونا کی دوا تیار کرنے کا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق تقریب میں کورونا خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، کمیونیٹیز، چینی کمیونسٹ پارٹی کے اراکین اور پارٹی کی نچلی سطح کے علاقائی شاخوں کے عہدیداروں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔

ایونٹ میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔


متعلقہ خبریں