سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے تک کی کمی

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت مستحکم

اس کے علاوہ صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کمی سے 97 ہزار 307 روپے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام پر 354 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

منگل کے روز کے ایس ای 100انڈیکس میں 354 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ کاروبار کےدوران انڈیکس 41 ہزار941 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ مارکیٹ میں 66کروڑ شئیرزکےسودے ہوئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا گیا تھا۔

پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 23 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں تیزی دیکھی گئی تھی۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 295 کی سطح پر بندا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 388,893,229 حصص کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 15,808,123,463 بنتی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 165.76 سے بڑھ کر 165.87 روپے ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں