عمران خان کی قیادت میں کراچی تبدیل ہونے جا رہا، شیخ رشید

نواز شریف نے خود اپنا سیاسی جنازہ نکال دیا، شیخ رشید

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں کراچی تبدیل ہونے جا رہا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آج کراچی کے لیے 1100 ارب روپے کے پیکج اعلان کیا ہے، اگر اس پیکج پر صحیح معنوں پر عمل ہوا تو کراچی والے سکھ کا سانس لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست اور کراچی کی حالت زار کا رخ  بدل رہا ہے، وزیراعظم کے ایک طرف گورنر اور دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ تھے جو بڑی بات ہے۔

نواز شریف واپس نہ آئے تو ن لیگ بکھر جائے گی، شیخ رشید

ریلوے سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 1861 کے بعد نئی ریلوے جنم لینے جا رہی ہے، سب نے ایم ایل ون اور کے سی آر پر کام کرنا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم ابھی تک پاکستان کا سروے ہی مکمل نہیں کر سکے، ریلوے کے نوجوانوں اور افسروں سے کہوں گا وہ آگے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ریلویز کو آرگنائز کریں گے اور لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز  کو بھی آدھا کراچی شفٹ کریں گے۔ کراچی میں ریلوے کے مسائل بہت زیادہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اس چیز سے غرض ہے کہ ان کے مسائل حل ہوں۔


متعلقہ خبریں