مردان:تھانہ ہوتی پولیس نے جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث جعل سازگروہ کے دو ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار جعل ساز کار کے ذریعے بھاری مقدارمیں جعلی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ خفیہ اطلاعات موصول ہونے پرجعل سازوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملزمان سے 4 لاکھ روپے سے زائد جعلی پاکستانی کرنسی، کلاشنکوف اور پستول برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
جعلی پاکستانی کرنسی بنانے والے 3 افراد گرفتار
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان گرفتارکر لیے تھے۔
انویسٹی گیشن پولیس فیصل ٹاؤن نے امانت میں خیانت کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا جو 2 سال سے لاہور پولیس کو مطلوب تھا۔ اشتہاری ملزم 2 سال قبل شہری کو16 لاکھ روپے کا چیک دے کر فرار ہو گیا تھا۔
مردان: فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق، چناب میں دوست ڈوب گئے