لاہور: معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن آج اپنی 28 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
آفریں آفریں گانے سے شہرت حاصل کرنے والی من موہنی سی مومنہ مستحسن 28 برس کی ہو گئیں۔ مومنہ مستحسن موسیقار، گلوکارہ اور نغمہ نویس بھی ہیں۔ شاندار کارکردگی کی بنا پر مومنہ مستحسن پاکستان کی معروف اور مقبول شخصیات میں شمار کی جاتی ہیں۔
مومنہ مستحسن کا بچپن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور نیویار میں گزرا جہاں سے انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی۔ مومنہ مستحسن نے اسٹونی بروک یونیورسٹی سے بایو میڈیکل انجینئرنگ اینڈ اپلائڈ میتھمیٹکس میں ڈگری حاصل کی۔
معروف اداکارہ کو نغمہ ’’پی جاؤں‘‘ اور بھارتی فلم ایک ولن میں نغمہ ’’آواری‘‘ سے شہرت ملی۔ 2016 میں مومنہ مستحسن نے کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ اپنا پہلا نغمہ گایا۔ جن نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عابد علی کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا
گلوکاری کے علاوہ مومنہ سماجی امور میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہتی ہیں۔ وہ تعلیم، ذہنی صحت اور پاکستان میں خواتین کے کردار پر عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔ معروف گلوکارہ اقوام متحدہ برائے خواتین میں پاکستان کی رکن بھی ہیں۔