لاہور: چوبرجی کے قریب بینک کی چھت گرگئی، متعدد زخمی



لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ چوبرجی چوک کے قریب واقع نجی بینک کی چھت گر گئی۔

چھت گرنے کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں ملبہ تلے سے سات متاثرین کو نکال لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بارشوں سے تباہی،8 افراد جاں بحق

ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ ساتوں متاثرین کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق چھت گیس کا پائپ پھٹنے کے باعث گری۔

ریسکیو کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، پندرہ ریسکیو وہیکلز نے آپریشن میں حصہ لیا۔

پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے نواحی علاقے میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے فوری قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ: کھنہ پل سے دو افراد بدنظمی کے باعث گر گئے، دو جاں بحق دو زخمی

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل  بلوچستان  کے  شمال  مشرقی  اور  وسطی  علاقوں  میں  تیز  آندھی  اور  طوفانی  بارشوں  کے باعث ژوب میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں