کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ، 4 افراد زخمی

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ، متعدد افراد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں سریاب روڈ پر مسجد کے قریب بم  دھماکہ ہوا، جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ موٹرسائیکل کو مسجد کے قریب کھڑا کیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں، پولیس اور ایف سی کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔

دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کوئٹہ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکا ہے اور ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں