کے الیکٹرک کی جانب سے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

k-electric

کے الیکٹرک کا صنعتی صارفین سے3روپے فی یونٹ رقم 2ماہ میں ریکور کرنے کا فیصلہ


کراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کے لیے بجلی کے بل جمع کرانےکی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق 25 اگست سے 3 ستمبرکو واجب الادا بل اب 4 ستمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں سیلابی صورتحال کے باعث کےالیکٹرک نے یہ قدم اٹھایا۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ بینکوں کو بغیر کسی اضافی سرچارج کے صارفین سے بل وصول کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

دوسری جانب  سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت کے حکم نامہ میں  پاور ڈویژن کی رپورٹ مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ پاور ڈویژن کی رپورٹ نیپرا کے جواب سے متصادم ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے 95 فیصد علاقوں میں بجلی بحال، کے الیکٹرک کا دعویٰ

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت دس روزمیں اپیلٹ ٹریبونل کے ممبرلگا کر اسے فنکشنل کرے۔

ہم نیوز کے مطابق تحریری حکمنامے میں ہدایت دی گئی ہے کہ ٹربیونل کو اختیارات دیتے ہوئے معاملہ حل کیا جائے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکم نامے میں درج ہے کہ نیپرا، پاورڈویژن اوراین ٹی ڈی سی میں ہم آہنگی نہیں ہے۔

عدالت عظمیٰ نے تحریری حکمنامے میں تحریر کیا ہے کہ کے الیکٹرک سے متعلق وزارت توانائی تمام متعلقہ محکموں سے مشاورت کو یقینی بنائے۔

تحریری حکمنامے میں درج ہے کہ اٹارنی جنرل کے مطابق کراچی میں حالات دن بدن ابترہو رہے ہیں اور آدھے کراچی میں بجلی تاحال بند ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے تحریری حکمنامے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے الیکٹرک پاورایکٹ کے سیکشن26 پر عملدارآمد کامشورہ دیا ہے۔

تحریری حکمنامے میں درج ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں کیس کی مزید سماعت چار ہفتوں کے بعد ہو گی۔


متعلقہ خبریں