کلاسیکل موسیقی کے آلات بنانے والوں کی زندگی ویران

کلاسیکل موسیقی کے آلات بنانے والوں کی زندگی ویران

لاہور: لاک ڈاؤن کے بعد کاروباری مراکز کھلے عرصہ بیت گیا لیکن لاہور میں کلاسیکل موسیقی کے آلات بنانے والوں کی زندگی تاحال ویران ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس نے کلاسیکل موسیقی کی دنیا بھی ویران کر دی

گزشتہ کئی ماہ سے طبلے کی تھاپ ، بانسری کی مدھر تان اور دلوں میں اترنے والے ساز و آواز خاموشی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے موسیقی کے آلات سے وابستہ افراد نے کہا کہ تقریبات نہ ہونے کے باعث گاہک نہیں، جس کی وجہ سے معاشی پریشانی کا سامنا ہے۔

اندرون لاہور میں اس کاروبار سے منسلک لوگوں کا کہنا ہے کہ دکانیں تو کھولے بیٹھے ہیں لیکن کئی کئی روز گاہک نہیں آتے۔

یہ بھی پڑھیں: وہاب علی بگٹی کے بلوچی موسیقی نے لوگوں پر سحر طاری کر دیا

کئی ہفتوں کی محنت سے آلات موسیقی تیار کرنے والے کاریگر پریشانی کا شکار ہیں اور کہتے ہیں کہ پہلے لاک ڈاؤن نے کام متاثر کیا اب تقریبات نہ ہونے کی وجہ سے خریدار نہیں ملتے۔

موسیقی کے آلات بنانے والوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری کام میں تو مندی کا راج ہے دیگر کاروبار کھل گئے لیکن ثقافتی تقاریب نہ ہونے کے باعث ہمارے کام کی ڈیمانڈ نہیں بن سکی۔

ہم نیوز سے گفتگو کے دوران مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزید دو ماہ شادی بیاہ کی تقریبات شروع ہونے کی کوئی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناروے: برف کے آلاتِ موسیقی سے فن کا شاندار مظاہرہ

دلوں کو لبھانے والی موسیقی کے آلات بنانے والے یہ کاریگر پرامید ہیں کہ جلد فن و ثقافت اور مہندی شادی کی رونقیں سجیں گی اور ان کی مشکلات کا بھی ازالہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں