قومی ٹیم کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلیے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس طلب

قومی ٹیم کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلیے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد: دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لیے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

یونس خان نے کوچنگ کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کر دی

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ستمبر کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہو گا۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے طلب کردہ اجلاس کی صدارت سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کریں گے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ اور ٹی20 سیریز میں پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے گا۔

بابراعظم نے باؤلنگ کو شکست کی وجہ قرار دے دیا

ذمہ دار ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹرکارکردگی بھی جانچی جائے گی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں سابق ٹیسٹ کپتان اور موجودہ کوچ یونس خان کے عہدے میں توسیع کرنے یا نہ کرنے سے متعلق سفارشات بھی دی جائیں گی۔

شائقین کرکٹ انگلینڈ کی ٹیم کا انتظار کر ر ہے ہیں، مصباح الحق

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال قاسم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں ڈومیسٹک اسٹرکچر اور نیشنل ٹی20 کپ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں