ایف بی آر : ہدف سے 42 ارب روپے سے زائد کا ریونیو وصول

چین اور پاکستان میں بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے معاہدہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ہدف سے 42 ارب روپے زائد کا ریونیو حاصل کر لیے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق پہلے ادارے نے 2 ماہ کے مقرر کردہ ہدف 551 ارب کے مقابلے میں 593 ارب اکھٹے کیے ہیں جب کہ پچھلےسال جولائی و اگست میں 582 ارب روپے اکھٹے کئے گئے تھے۔

مبینہ کرپشن: ایف بی آر کے 10افسران سمیت دیگر ملازمین برطرف

ترجمان نے بتایا کہ اس سال 42 ارب روپے کے اضافے کےساتھ 593 ارب اکھٹے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ماہ جولائی واگست میں 30.6 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں دیئے گئے ریلیف پیکج کی بدولت معاشی سرگرمیوں میں بہتری آ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں