اسلام آباد: گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے بری خبر، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹ فکیشن جاری کردیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں ایک اعشاریہ 59 روپے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 18.83 روپےفی سلنڈر اضافے کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر کے لیے 11.8 کلوگرام اضافے کے بعد گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 1382 اعشاریہ 38 روپے مقرر کی گئی ہے۔