اپوزیشن رہنما ایف اےٹی ایف قوانین کی آڑ میں این آر او لینا چاہتے ہیں، شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے رہنما فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) قوانین کی آڑ میں این آر او لینا چاہتے ہیں۔ حکومت ایف اے ٹی ایف قوانین ملکی مفاد کے لیےلارہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں 5 سال کی چوری کا حساب نہ لیا جائے۔ عمران خان اس پاکستان کے ساتھ نہیں چل سکتےجہاں سیاست کاروبارہو۔ وزیراعظم نے اپنی ہر پالیسی میں غریب اور متوسط طبقے کی فلاح کو مدنظر رکھا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر کراچی کوملک کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔ کراچی کے لوگوں سے ہمدردی ہے۔ کراچی کےعوام جس کرب سےگزر رہے ہیں ہمیں بخوبی اندازہ ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاق اپنا کردار ادا کرے گا، وزیر اعظم

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ حکومت کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سےکراچی کی صورتحال پرسیاست قابل افسوس ہے۔ جب بھی قومی مسئلہ کھڑا ہوتا ہے تو پیپلزپارٹی کی قیادت منظرسےغائب ہوجاتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کراچی کی صورتحال کے تناظر میں وفاقی حکومت پر تنقید کی۔ وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے۔ پیپلزپارٹی مزید 10ارب روپے کراچی کے لیے مانگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جو پیسے کراچی پرخرچ کیے اس کا حساب عوام کے سامنے لائے۔ پیسے دینےکا مطلب ان کی جیبیں بھرناہے۔

وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں آپس میں ہی مخلص نہیں ہیں۔ مہنگائی ضرور ہے لیکن حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ گندم کی ضروریات پوری کرنےکے لیے درآمدی گندم پہنچ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں