نواز شریف آدھی کےبجائے پوری بات کیا کریں،سینیٹر سراج الحق

آئندہ چئیرمین سینیٹ کے لئے سراج الحق کی تجویز | urduhumnews.wpengine.com

لاہور:امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف آدھی کے بجائے پوری بات کیا کریں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے نواز شریف کو پورا سچ بولنا چاہیے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ سینیٹ کے موجودہ انتخابات ملکی تاریخ کے بدترین انتخابات تھے،سینیٹ انتخابات میں ووٹ خریدنے اور بیچنے والوں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف جماعت اسلامی ہی ایک جمہوری اورپروگریسو(ترقی پسند) جماعت ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جن جماعتوں کے اپنے اندر حقیقی جمہوریت نہیں ہے انہیں جمہوریت کا راگ الاپنا زیب نہیں دیتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کسی بھی قسم کی سلیکشن کوقبول نہیں کریں گے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ غیر یقینی کی صورتحال کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ عام انتخابات وقت پر ہوں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کرپشن سے پاک اور صاف ستھرے لوگوں کو ہی انتخاب میں حصہ لینے کا موقع دینا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سراج الحق کی بات بہت معنی خیز ہے،وہ بھی بولے کہ اوپر سے حکم آیا تھا اس پر سینیٹ میں ووٹ دیے گئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک پہلے ہی وضاحت کرچکے ہیں کہ ’اوپر‘ سے ان کی مراد بنی گالہ تھی۔

 


متعلقہ خبریں