’ اپوزیشن اپنے کیس ختم کرانے کیلئے پاکستانی ثالث کے زریعے این آر او مانگ رہی‘

Shandana


اسلام آباد: تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شندانہ گلزار خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن اپنے کیس ختم کرانے کے لئے ایک پاکستانی ثالث کے زریعے این آر او مانگ رہی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان ٹونائٹ ‘ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم وقت آنے پر نام سامنے لے آئیں گے۔ کس وقت کس فارم میں کیسے این آر او مانگا گیا سب سامنے آجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی بجٹ تقریر اور کل کی ٹویٹ میں بھی اس بات کا ذکر ہے۔ وزیر اعظم کسی بھی صورت این آر او نہیں دیں گے۔

شبلی فراز نے ن لیگ کی جانب سے این آر او مانگنے کی دستاویزات شیئر کردیں

پروگرام میں شامل مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ اگر این آراو مانگا ہوتا تو ہم پر کیسز نہ بنتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا سارا زور نوازشریف کو واپس لانے پر ہے جب کہ پشاور میں لوگوں کو آٹا نہیں مل رہا۔

پروگرام میں موجود پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ حکومت کو ایف اے ٹی ایف کے بل 6 ماہ پہلےلانے چاہیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ رویہ مناسب نہیں، پاکستان کے مفاد میں جو بھی ہو گا وہ  پیپلزپارٹی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیب پہلے گرفتارکرتا ہے بعد میں مقدمہ بنتا ہے، حکومت نیب کوسیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں