سردار اختر مینگل کورونا ٹیسٹ رپورٹس پر حیران

سردار اختر مینگل کورونا ٹیسٹ رپورٹس پر حیران

کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹس پر حیران رہ گئے ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 8 لاکھ 23 ہزار سے زائد اموات

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے استفسار کیا ہے کہ ایک ہی شخص کا ایک  ٹیسٹ مثبت اور تین ٹیسٹ منفی کیسے آسکتے ہیں؟

اس ضمن میں انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی کی لیبارٹری سے 19 اگست کو کورونا ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت کی آئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے6ہزار267 اموات

سینئر سیاستدان سردار اختر مینگل کے مطابق اس رپورٹ کے بعد انہوں نے 20 اور 21 اگست کو دو مختلف لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کرائے تو ان کی رپورٹ منفی آئی۔

ہم نیوز کے مطابق سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ انہوں نے چار دن کے بعد لاہور کی لیبارٹری کی کراچی برانچ سے ٹیسٹ کرایا تو وہ بھی منفی کی رپورٹ آئی۔

اب روبوٹ کورونا مریضوں کا سیمپل لیں گے

بی این پی (مینگل) کے سربراہ اور سینئر سیاستدان سردار اختر مینگل اس بات پر حیران ہیں کہ ایک ہی شخص کے کورونا ٹیسٹ جو مختلف لیبارٹریوں سے ہوئے ان میں سے ایک مثبت اور تین منفی کیسے آسکتے ہیں؟


متعلقہ خبریں