ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میچ ڈرا، انگلینڈ نے سیریز ایک صفر سے جیت لی


ساؤتھمپٹن:پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ ڈرا ہو گیا جب کہ انگلینڈ نے سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

ساؤتھمپٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے پانچویں روز بارش سے متاثر ہوا اور محض 28 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔

اس دوران انگلینڈ کے چیمز اینڈرسن نے قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کی وکٹ حاصل کر کے 600 وکٹیں لینے کا سنگ میل عبور کیا۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، بابر اعظم 63 جب کہ عابد علی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ساؤتھمپٹن کے میدان میں جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو رنز بنا لیے تھے۔ شان مسعود اٹھارہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عابد علی نے بیالیس رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا تھا۔

پہلی اننگز 583 رنز کے جواب میں اظہر علی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت قومی ٹیم 273 رنز بنا پائی تھی۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو 210 رنز درکار

تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ میزبان ٹیم انگلینڈ نے جیتا جب کہ دوسرا مقابلہ بارش کی وجہ سے ڈرا ہو گیا تھا۔ تیسرے اور آخری میچ میں اب تک انگلینڈ کی گرفت میچ پر کافی مضبوط ہے۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں583 رنز بنائے اور قومی ٹیم 273 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس سے میزبان ٹیم کو پاکستان پر310 رنز کی برتری حاصل تھی۔

ساؤتھمپٹن کےمیدان میں کھیلے جانے والے میچ میں فالو آن ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے ہیں جب کہ قومی ٹیم کو 210 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

پاکستان اگر یہ میچ ہار گیا تو یا برابر رہا تو گزشہ دس برس میں انگلینڈ میں ٹسیٹ سیریز نہ ہارنے کا پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا ریکارڈ خراب ہو جائے گا۔

2010 کے بعد سے پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ سیریز کھیلی ہیں جن میں سے دو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نام رہیں جبکہ دو انگلینڈ میں ڈرا ہوئیں۔


متعلقہ خبریں