پاک چین کاروباری تعلقات مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان کاروباری سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بات چینی سفیر یاؤجنگ کے ہمراہ آئے 10 چینی کمپنیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ چینی کمپنیاں توانائی، مواصلات، زراعت، سائنس ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔

اس موقع  پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کومضبوط بنانے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں  نے چینی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ انکی حکومت انہیں ہر ممکن سہولت ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریگی۔

عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کا مستقبل یکساں ہے۔ وزیراعظم نے چین کے تجارتی مراکز سے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنے علاقائی دفاتر قائم کریں۔

چینی صدر نے سی پیک کو بی آر آئی کا اہم منصوبہ قرار دیدیا

چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں اور تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

شرکاء نے موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں خصوصا کاروبار میں آسانی کی فراہمی کی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پالیسی اور عملدرآمد کی سطح پر متعارف کرائی گئی مختلف پالیسیوں نے چین کی تاجر برادری کے اعتماد میں اضافہ کردیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کورونا وائرس کے بعد ترقی میں ایک بڑے شراکت دار کے طورپر دیکھا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں