بھارت: ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 70 ہزار کیسز رپورٹ


نئی دہلی: بھارت میں کورونا کا نیا ریکارڈ بن گیا جہاں ایک دن میں 70 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد تیس لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

بھارت امریکا اور برازیل کے بعد تیس لاکھ کورونا کیسز والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا سے اب تک ستاون ہزار کے قریب مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا میں 2 کروڑ 34 لاکھ ایک ہزار سے زائد افراد متاثر

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 8 لاکھ 8 ہزار 987 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 2 کروڑ 34 لاکھ ایک ہزار 3 متاثر ہوئے۔

ایک کروڑ 59 لاکھ 35 ہزار 608 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں سامنے آئے جہاں 58 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 851 افراد ہلاک ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے جہاں 35 لاکھ 82 ہزار 698 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 14 ہزار 277 اموات ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں