بیجنگ میں ماسک پہننے کی پابندی ختم


بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 13 روز سے کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہ آنے پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے ۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے حکام نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں قواعد وضوابط میں نرمی کرتے ہوئے عوام کے لیے ماسک پہننے کی شرط کو ختم کر دیا ہے۔

تاہم قواعد و ضوابط میں نرمی کے باوجود بیجنگ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ماسک پہنا۔ ان کا کہنا ہے کہ ماسک کی وجہ سے وہ خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

بیجنگ میں ماسک پہننے سے متعلق حکام نے دوسری مرتبہ قواعد وضوابط میں نرمی کی ہے۔

پہلی مرتبہ اپریل کے آخر میں بیجنگ میں ماسک کی پابندی میں نرمی کا اعلان کیا تھا لیکن جون میں شہر کے جنوبی حصے میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد دوبارہ ماسک کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

چین میں 3 ماہ بعد کورونا متاثرین کی ریکارڈ تعداد سامنے آ گئی

چین کے بڑے شہروں بیجنگ، سنکیانگ سمیت دیگر میں وبائی مرض پر قابو پانے کے بعد سے اب تک کورونا  کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ وبائی مرض پر قابو پانے میں سخت تر پابندیوں،ایس و پیز پر عمل درآمد اور بڑے پیمانے پر فاصلہ قائم رکھنے نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ اب تک چین میں مجموعی طور پر 84 ہزار 917 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں