مولانا فضل الرحمان نے تحریری معاہدے کی درخواست دی، شیخ رشید



راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے تحریری معاہدے کی درخواست دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کوئی بھی بڑا فیصلہ کر سکتے ہیں لیکن این آر او نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے لیے عدالت جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید خرابی طبیعت کے باعث کابینہ اجلاس سے واپس چلے گئے

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شہباز شریف کو پھنسا رہی ہیں، وہ پتھر لے کر قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر آئیں۔ مریم نواز نے شہباز شریف اور ان کی سیاست کو پتھر مارے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے، اپوزیشن کو احتساب سے گزرنا ہوگا، چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ابھی بچے ہیں۔

وزیر ریلوے نے راولپنڈی میں پانچ یونیورسٹیاں بنانے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ریلوے یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے رابطے میں ہوں، ریلوے یونیورسٹی ایشیا کی بڑی  جامعہ ہوگی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا، ہم انٹرنیشنل یونیورسٹی تعمیر کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا

ملک کی ترقی کے لیے کوشش کررہے ہیں، راولپنڈی میں سماجی شعبے کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے، راولپنڈی میں تعلیم کے شعبے میں کئی نئے ادارے قائم کیے گئے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ برصغیر کی سب سے بڑی یونیورسٹی راولپنڈی میں ہوگی۔ راولپنڈی میں کالج کے لیے الاٹمنٹ بھی ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر کو میری زندگی پر لکھی گئی کتاب سامنے آئے گی۔


متعلقہ خبریں