انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ: پاکستان کے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان


اسلام آباد: انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق اظہر علی 16 رکنی اسکواڈ کے  کپتان اور بابر اعظم نائب کپتان ہوں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عابدعلی، اسد شفیق، فوادعالم، امام الحق اور کاشف بھٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین افریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر حمید بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہرعلی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں  پلیئنگ الیون میں تبدیلی کافیصلہ وکٹ دیکھنےکےبعد کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہرعلی کا کہنا تھا کہ فوادعالم ابھی تک پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ موسم کی وجہ سےمشکلات ہیں۔ دوسرےٹیسٹ میں مشکل صورتحال کےباوجودبلے بازوں نےاچھی بیٹنگ کی۔

اظہرعلی نے کہا کہ کپتان کی حیثیت سےاپنی ذمہ داریوں سےآگاہ ہوں۔ اسد شفیق سینئرکھلاڑی ہے اسے مکمل سپورٹ کررہے ہیں۔ تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنےکی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: دورہ انگلینڈ، آسٹریلیا نے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں ہمارےبولرزجونیئرہیں ان میں تجربہ کی کمی ہے۔ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر قائم ہوں۔ ڈومیسٹک میں وائٹ بال سے کھیلنا چاہتا ہوں۔

دوسری جانب  شعیب ملک کا انگلینڈ میں لیاگیا کوروناٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہوں نے ساوَتھمپٹن میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

خیال رہے کہ 17 اگست کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ  بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

ساؤتھمپٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 236 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب زیک کروالی 53 اور سیبلی 32 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے جب کہ پاکستان کی جانب سے محمدعباس نے 2، یاسرشاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلنے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

پاکستان کی پہلی اننگز کے اسکور 236 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ نے جب بلے بازی کا آغاز کیا تو پہلے اوور کی چوتھی ہی گیند پر روری برنز شاہین شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

چوتھے روز کے آغاز پر محمد رضوان نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے بلے بازی شروع کی تاہم وہ پانچ اوورز بعد ہی 72 کے انفرادی اسکور پر پولین لوٹ گئے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے براڈ نے چار جب کہ اینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کے باعث شروع نہیں ہو سکا تھا، امپائرزاورمیچ ریفریز نے 2 بارگراؤنڈ کا معائنہ کیا تاہم بارش اور گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث میچ اگلے روز تک کے لیے موخر کر دیا گیا۔

سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے جب کہ  تیسرا ٹیسٹ 21 اگست کو ساوَتھمپٹن میں ہی کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں