’ حکومت کی دو سالہ کارکردگی کا اندازہ عوام کے چہروں سے لگایا جا سکتا ‘


پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی کا اندازہ عوام کے چہروں سے لگایا جاسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر وہ کام کیا جس کی مخالفت کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسدعمر نے خود اعتراف کیا کہ معیشت، احتساب اور میڈیا سے وابستہ انڈسٹری کو بہتر نہیں کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید بھی کہہ چکے ہیں کہ مہنگائی کو ختم نہیں کرسکے جب کہ فواد چودھری نے بھی اعتراف کیا کہ واضح تبدیلی نہیں لاسکے۔

پی ٹی آئی کے دو سالہ دور میں جمہوریت کے خلاف سازشوں میں تیزی آئی، اسفندیار

اس سے قبل  پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کا جوحال کردیا اس پر وفاقی وزرا کو پریس کانفرنس کے بجائے منہ چھپاناچاہیے۔

انہوں  نے کہا کہ آٹا ہمارے دور میں 35روپے کلو تھا، آج 70روپے سے زائد ہے۔ عوام کواس سےغرض نہیں وزیراعظم کی نیت صاف ہے۔ عوام مہنگائی سےنجات چاہتےہیں۔ وزیراعظم کی نیت صاف ہونےپر سستی اشیا نہیں ملیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مہنگائی 3.9 فیصد پر چھوڑ کر گئے تھے، اب 12 فیصد پرچلی گئی ہے۔ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ سرکلرڈیٹ 45 سے 50ارب تک پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گزشتہ حکومتوں نے وزارت انسانی حقوق میں کوئی دلچسپی نہیں لی،شیریں مزاری

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ نقصان غریب کا ہورہاہے۔ عوام عمران خان کی صاف نیت کا کیا کریں گے؟ حکومت کی نااہلی سےچینی بحران پیداہوا۔ مختلف اشیا کی قیمتیں 100 گنا بڑھ گئی ہیں،۔ حکومت ہرالزام مافیاپرڈال دیتی ہے۔


متعلقہ خبریں