جامشورو کے قریب گاڑی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 25 زخمی


جامشورو: سندھ کے ضلع جامشورو میں سپر ہائے وے نوری آباد کے قریب گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 افرادزخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد کراچی سے واپس ٹنڈو آدم آرہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس جامشورو کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے، جن کا جامشورو ٹرامہ سنٹر میں اعلاج جاری ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں ٹریفک حادثہ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

پولیس ڈی ایس پی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد کراچی میں شادی کی تقریب سے واپس اپنے گھر آرہے تھے۔

خیال رہے 15 اگست کو بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈی جی خان روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 5 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے تھے، جنہیں سول اسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا تھا کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں