کورونا وائرس: دنیا میں2 کروڑ 18 لاکھ سے زائد افراد متاثر


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں7 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور دو کروڑ 18 لاکھ 50 ہزار679 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ کورونا سے متاثرہ ایک کروڑ 45 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 73  ہزار 139 ہو گئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 67 ہزار 765 ہو گئی ہے۔

وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 33 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ ایک لاکھ سات ہزار 879 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 26 لاکھ 51 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور ایک دن میں 916 افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 51 ہزار 79 ہوگئی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے 9 لاکھ 27 ہزار 745 افراد متاثر ہیں اور 15 ہزار 740 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11  ہزار 839 ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 87 ہزار 345 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 35 ہزار افراد متاثر ہیں جب کہ 56 ہزار 757 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

 دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 45 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 64 لاکھ 93 ہزار ہے۔


متعلقہ خبریں