سندھ: کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق، 278 متاثر

کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 703کیسز رپورٹ ہوئے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 823 ہوگئی ہے

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق جب کہ عالمی وبا سے مزید 278 کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

وزیراعلی سندھ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 182 تک پہنچ چکی ہے جب کہ وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 2 ہزار322 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 216 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 34 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں آج کورونا وائرس سے670 نئے کیسز اور چھ اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار 248 رہ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 717 تک جا پہنچی ہے اور مجموعی اموات 6168 ہیں۔ ملک میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 2لاکھ 66 ہزار 301 ہو گئی ہے۔

سندھ میں ایک لاکھ 25 ہزار 904 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ پنجاب 95391، خیبرپختونخوا35153، اسلام آباد 15378، آزادکشمیر2181، گلگت بلتستان2486 اور بلوچستان میں 12224 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 180، سندھ میں 2 ہزار 313، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 238، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 60 اور گلگت بلتستان میں 60 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 24گھنٹوں میں ملک بھرمیں 24022 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1308مریض زیرعلاج ہیں اور 141 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

 


متعلقہ خبریں